
یقین کامل
یقین کامل
بقلم آسیہ روبی
ﺍﻟﺴَّــﻼَم ﻋَﻠَﻴـﻜُﻢ وﺭَﺣﻤَﺔُ اﷲ ﻭَﺑَﺮَﻛـَﺎﺗُﻪ
وہی تو واقف ہے
آپ کے ہر درد سے،
ہر حال سے،
ہر نیت سے،
ہر سوچ سے،
ہر عمل سے
کیا وہ نہ جانے جس نے پیدا کیا؟
وہی تو جانے جو خالق ہے جو مالک ہے ہر ایک کا
وہی تو قادر ہے ہر بات پر
ان اﷲ علی کل شیء قدیر
کیوں پریشان ہوتے ہو لوگوں کی باتوں یا سازشوں سے
کیا نہیں جانتے کہ
اﷲ تعالیٰ کی تدبیر سب پر حاوی ہے
کیوں خوفزدہ ہوتے ہیں
اس کی مرضی کے بنا ایک کانٹا بھی نہیں چھب سکتا
سپرد کردیا کرو اپنے تمام وسواس ، خوف، پریشانیاں اور تفکرات کے ٹوکرے
اس کے حضور سب رکھ کر بےفکر ہو جایا کرو
پھر ایسا بھروسہ کیا کرو جیسے بھروسے کے قابل اس کی کامل ترین ذات ہے
جانتے ہو اس کے قابل کیسا بھروسہ (یقین، توکل، ایمان٫اعتبار )ہے
جو گولڈن توکل حضرت ابراہیم علیہ السلام نے آگ میں بیٹھ کر فرشتے کا یہ پوچھنے پر کہ فرمائیں میں آپ کی کیا مدد کرسکتا ہوں؟
تو قربان جاؤں عظیم اور پیارے رسول اﷲ پر، جو اس قدر پیارا جواب دیا، ایسی بلند و بالا آگ میں موجود ہوکر بھی،کہ مجھے تو تمھاری چنداں حاجت نہیں، اﷲ تعالیٰ چاہے تو مجھے بچالے۔ سبحان اﷲ یہ بچپن میں پڑھا تھا، تب سے رشک آتا ہے اس گولڈن توکل پر، ایسے توکل کو حاصل کرنے کی لگن رہتی ہے
تو دیکھیں آپ کیسا بچایا پھر پاک پروردگار نے
کمی ہمارے توکل میں ہے
کمی ہمارے یقین میں ہے
کمی ہمارے ایمان میں ہے
کسی کو تسلی دے کر دیکھیں، کہ یقین رکھیں اﷲ تعالیٰ پر
کیسے بھڑک اٹھتے ہیں لوگ کہ کیا بات کرتی ہو، اﷲ تعالیٰ پر یقین نہیں ہوگا کیا؟ ( چاہے وہ انتہا کا وہم کررہے ہوں گے)
یقین یعنی ایمان تو مٹھاس کی طرح ہے، اس کی مقدار جتنی زیادہ بڑھاتے جائیں اس میں پھر بھی گنجائش باقی رہتی ہے کہ اس میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں ۔
یاربی! پوری امت کو خاص طور پر مجھے اور میرے بچوں کو گولڈن توکل، کامل ایمان پر زندگی اور موت عطا فرما۔ آمین یارب العالمین
مطلوب دعا ۔۔ آسیہ روبی
Leave a Comment