
صرف ﷲ ہی واحد داتا، والی، مددگار ہے
صرف ﷲ ہی واحد داتا، والی، مددگار ہے
بِسْـــــــــمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ﺍﻟﺴَّــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـﻜُﻢ وﺭَﺣﻤَﺔُ اﷲ ﻭَﺑَﺮَﻛـَﺎﺗُﻪ
اﷲ تعالیٰ کی مرضی کے بنا کوئی دعا مانگ بھی نہیں سکتا، نوری عمل ہو یا سفلی دونوں ہی شرک ہیں
کرنے والا اور کروانے والا دونوں مشرک ہیں
اﷲ تعالٰی کے سوا تمہارا کوئی والی ہے نہ مددگار ، نہ کوئی داتا، نہ کوئی مقدر بدلنے والا ، نہ کوئی دعا قبول فرمانے والا
حتیٰ کہ قرآن سے فال نکلوانا بھی شرک ہے اس فال پر یقین کرنا بھی شرک ہے
تمام اختیارات و معاملات صرف واحد الاحد اﷲ تبارک و تعالیٰ کی قدرت میں ہیں
اَلْحَمْدُلِلّه کثیرا کثیرا
کہ اس نے اپنے سوا کسی کو اختیار نہیں دیا ورنہ کون ہے جو اتنا رحیم ہو؟؟
کون ہے جو اس قدر کریم ہو؟؟؟
کون ہے جو زمین و آسمان سے زیادہ گناہوں کو نیکیوں میں بدلنے کا یقین دلاتا ہو؟؟؟؟
کون ہے جو دعاؤں کو قبول فرمائے؟؟؟
کون ہے جو رزق کو روک سکے؟
کون ہے جو رزق عطا فرمائے؟
کون ہے جو تقدیر بدل دے؟
کون ہے اولاد عطا فرمانے والا؟؟
کون ہے کھیتی پیدا کرنے والا؟
کیا کوئی اور معبود ہے؟؟
سوائے واحد الاحد اﷲ تبارک و تعالیٰ کے؟؟؟
ہرگز ہرگز نہیں۔۔۔
یہ اور مزید تمام اختیارات بھی صرف اسی خالق و مالک حقیقی کے دست قدرت میں ہی ہیں اَلْحَمْدُلِلّه کثیرا کثیرا
سب سے زیادہ محبت کرنے والے کو اور سب سے زیادہ رحم کرنے والے کو، اصلی مسیحا، اصلی ڈاکٹر، واحد دینے والے کو چھوڑ کر کیوں بھٹکتے پھرتے ہو یہاں وہاں اے امت محمدی ﷺ لوٹ جاؤ ابھی بھی سانس باقی ہے، توبہ کی مہلت باقی ہے، کیا خبر اگلا لمحہ نصیب ہو یا نہ ہو۔۔۔
کاش کہ اتر جائے ہر دل میں میری یہ بات
بیشک میرے پیارے اﷲ تبارک و تعالیٰ کی ہی قدرت میں ہے ہر ہر شے
یارب العالمین تمام امت مسلمہ کو خاص طور پر مجھے اور میرے بچوں کو ہر طرح کے صغیرہ و کبیرہ شرک سے ہمیشہ محفوظ فرما، مرتے وقت بھی کامل ایمان پر روح مطمئنہ ہوکر تیری طرف پرواز کرے۔ آمیـــن ثــم آمیــن ياربـــــــ العـــالمـــین
مطلوب دعا۔۔۔ آسیہ روبی
Leave a Comment