لڑکیوں کے لئے کچھ احتیاطی تدابیر
لڑکیوں کے لئے کچھ احتیاطی تدابیر
ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣﻤَﺔُ اﷲ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ
میری بہنو غور سے میری بات سنو میں اپنے اور بہت سی بہنوں کے تجربات و تجزیات کی روشنی میں آپ کو کچھ حقائق سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں یہ تحریر ضائع نہ کرنا، بلکہ اس کو ہر عورت تک پہنچانے کی کوشش کرنا، یہ بہت زیادہ محنت اور تجربات کا نچوڑ ہے
تحریر کچھ طویل ہے مگر بہت عرصہ کے ریسرچ و حقائق کے بعد لکھی گئی ہے، پورا ضرور پڑھیں اور سمجھیں،میرا مقصد صرف آپ کو نقصان سے بچانا ہے، کوئی نصیحت یا تقریر کرنا نہیں، نہ اس آرٹیکل کی پزیرائی مقصد ہے، نہ ہی آپ کو ڈرانا، صرف چاہتی ہوں کہ آپ سب مضبوط اور محتاط رہیں
آپکی عزت بہت قیمتی ہے کسی کے بھی جھانسے میں مت آؤ، ان بکس میں کسی سے غیر ضروری بات نہ کرو، ان بکس ایک کمرہ ہے، جہاں پوشیدہ بات ہوتی ہے،چاہے کوئی کتنا بھی تمھیں بہن بنا کر بات کرے یا بیٹی، حاجی ہو یا حافظ، اس کی آئی ڈی جتنی مرضی قابل بھروسہ لگے، چاہے ایک عرصہ سے آپ جانتی ہو اس کو
چاہے کوئی جتنا بھی بچہ ہو یا بوڑھا، ہر صورت میں تم صرف یہ یاد رکھو کہ اللّٰه نے تمہیں اپنی حفاظت کا حکم دیا ہے تو وہ تمہارے لیے ہی نعمت ہے تم اگر ان کا خیال رکھو گی تو اس میں صرف تمھارا فائدہ ہے اﷲ کا اس میں کوئی فائدہ نہیں جو تم پر پابندی لگائے
یہ اصول اور احکامات صرف تمہاری عزت کی حفاظت کی خاطر اور تمھارے پیار کی خاطر ہیں
اﷲ تعالیٰ نے تو ہر نامحرم سے فاصلے کا تمہیں حکم دیا
میں یہ نہیں کہتی کہ کوئی بھی مرد قابل بھروسہ نہیں اور ہر کوئی دھوکہ ہی دے گا، لیکن جس پر تم بھروسہ کرو وہ اگر تمھیں دھوکہ دے دے، تو اس نقصان کا کون ذمہ دار ہوگا، کون جواب دہ ہوگا؟
یہ بھی مت کہنا کہ مجھے اپنے دل کا پتہ ہے ، مجھے خود پر یقین ہے ، میری نظر صاف ہے ، میرا دل صاف ہے، ان باتوں سے خود کو دھوکے میں مت رکھنا، حضرت یوسف علیہ السلام نے پیغمبر ہوکر بھی یہ دعویٰ نہ کیا تھا، نہ دنیا کی سب سے زیادہ باپردہ خاتون سیدہ فاطمہ الزہرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے ایسا کوئی دعویٰ کیا تھا
فلرٹڈ مردوں کی کچھ علامات
@ تنہائی، اداسی یا شاعری کا لیبل لگا کر دکھی آتما جو خود کشی کرنے والے ہوں کا ڈرامہ کرکے ہمدردی سمیٹ کر بات کرتے
@ کچھ تو کئی سال محنت کرتے رہتے ہیں ایک پروجیکٹ سمجھ کر
@ کچھ مرد کسی لڑکی کی بیوفائی کا بدلہ لینے کی خاطر
@ کچھ پیسوں کی خاطر
@ اکثر مردوں کا صرف دل لگی کی خاطر
مختلف طریقہ واردات کرتے
@ کوئی اپنے سابقہ کرش کی داستان سنا کر
@ یا اپنی موجودہ بیوی کی نجائز یا جائز برائی کرکے ہمدردی حاصل کرتے
@ کچھ آپ کی پوسٹس کی یا آپ کی تصاویر، یا آپ کے اخلاق کی تعریف کرکے،یا کچھ سوال پوچھنے کی خاطر، مدد مانگتے ہوئے
@ کوئی دوسری عورتوں کی بہت تعریفیں اور حمایتی شاعری کے ذریعے
@ کچھ مرد عورتوں کی عزت اور اسلامک پوسٹ لگا لگا کر
@ کچھ بہت زیادہ دعائیں دیتے ہوئے
@ کچھ میں ایسا نہیں جیسی پارسائی کی قسمیں کھاتے ہوئے،یا آپ سب سے مختلف لگی ہیں کہہ کر
@ کوئی جنس تبدیل کرکے لڑکی کی آئی ڈی بات کرتے ہوئے ایک دن لڑکا بن جاتا ہے
@ کوئی خود کو فوجی یا آئی ایس آئی کا بتا کر، کچھ واقعی ہوں گے بھی، لیکن پھر بھی اعتبار نہ کریں، کیونکہ وہ وطن اور اپنوں کے لئے وفادار ہوں گے، لیکن بہر صورت وہ بھی انسان ہیں، اچھائی و برائی، بلکہ باقی کی نسبت احساس و جذبات سے عاری ہوتے ہیں
@ کوئی بھائی یا انکل بن کر بہن یا بیٹی کا رٹا لگاتے ہوئے
@ کوئی بہت بڑی بڑی قسمیں اور دعویٰ کرتے ہوئے
@ کچھ لڑکیاں بھی ایسی ہیں جو لڑکا بن کر مذاق یا دل لگی کے نام سے بیوقوف بناتی رہتی
کوئی جتنی مرضی قسم کھالے آپ غیر ضروری بات نہ کریں بلکہ کوشش کریں کہ نہ ہی کریں، کیونکہ ہلکی پھلکی بات کرتے کرتے کب زیادہ کرنے لگ جاتے پتہ نہیں چلتا
اپنی زندگی کو بے سکون اور جہنم نہ بنائیں، کیونکہ ایسے لڑکے یا لڑکیاں کسی کا بدلہ کسی اور سے لیتے پھرتے، ان کو جتنا سمجھائیں گے ان کو مزید ضد ہوگی
منع کریں گے میسجز کرنے پر الٹا وضاحتیں پیش کرنی شروع کردیتے ہیں کہ میں اس قسم کا نہیں میری اتنی بہنیں ہیں گھر میں وغیرہم
میں اس قسم کا نہیں ہوں ، میں عورتوں کی بیحد عزت کرتا ہوں وغیرہم
@ اکثر لڑکیاں اپنی تصاویر سے ماڈلنگ کرتی پھرتی
@ کچھ چہرہ کاٹ کر لگاتی، بہنو حکم چہرے کے پردہ کا نہیں بلکہ جسم کا ہے۔
پھر وہی بہنیں تعریف سن کر خوش ہوتی، چاہے اصل میں اس تصویر سے بالکل مختلف ہوں، اور اگر کوئی نازیبا الفاظ استعمال کرے تو چیختی ہیں،
میری بہنو! کون کس قسم کا ہے، لاکھ قسم کھائے یا یقین دلائے، چاہے کوئی قرآن یا کعبہ کی قسمیں ہی کیوں نہ کھائے، پھر بھی یقین نہ کرنا
جتنے مرضی عرصہ سے تم جانتی ہو، ملی ہو یا نہ ملی ہو، صرف اپنی حفاظت کی فکر کرو، کیونکہ تم قیمتی ہو، اﷲ کی نظر میں، اپنی نظر میں ایک بار گر گئی تو پھر کبھی بھی خود سے نظر نہ ملا پاؤ گی، جیتے جی زندگی جہنم بن جائے گی، اﷲ تعالیٰ کو ناراض کرکے کبھی بھی سکون نہیں ملے گا
کوئی جیسا بھی ہو صرف وہ آپ کا نامحرم ہے
چاہے جتنا مرضی مخلص ہو یا سگا ہو، اپنی ذات سے زیادہ قیمتی کچھ نہیں، زیادہ ہی کوئی فورس کرے تو ایک جملے پر بات ختم کردیں کہ سیدھی طرح سے رشتہ بھیجو یہ میرے باپ یا بھائی کا نمبر ہے ان سے بات کرو، مجھ سے شادی کے بعد ہی بات کرنا
اﷲ تعالیٰ ہم سب کو ہر طرح کے اور ہر ایک کے شر اور غلبے سے نجات عطا فرمائے اور محفوظ رکھے۔ آمیـــن ثــم آمیــن ياربـــــــ العـــالمـــین
شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات
ایک زندگی بھی برباد ہونے سے بچ جائے تو بھی بہت ہے کہ ایک جان بچانا پوری انسانیت بچانا ہے، اسی طرح ایک جان برباد کرنے والے پوری انسانیت کا قتل کرتے ہیں
جو مرد حضرات اس قسم کے نہیں ہیں ان سے معذرت اور جو ہیں وہ اپنے گھر کی عورتوں کی حفاظت کی خاطر خاص طور پر اپنی عاقبت کی خاطر اپنا احتساب ضرور کیجئے
مطلوب دعا۔۔۔ و دعاگو ۔۔۔ آسیہ روبی
Leave a Comment