
درد سے توانائی کشیدنا
درد سے توانائی کشیدنا
درد سے توانائی کشیدنا از آسیہ روبی
بِسْـــــــــمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ﺍﻟﺴَّــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـﻜُﻢ وﺭَﺣﻤَﺔُ اﷲ ﻭَﺑَﺮَﻛـَﺎﺗُﻪ
*کچھ درد بہت انمول ہوتے ہیں، آپ کو مضبوطی دینے آتے ہیں، ان کو کشید کر ان سے توانائی حاصل کریں*
کیونکہ
انسان کی زندگی کے سب سے قیمتی لمحات درد کے لمحات ہی ہوتے ہیں، اس وقت دل نرمی کی انتہا پر ہوتا ہے، وہی لمحات ہوتے ہیں جو سونے کو پکا کر کندن بناتے ہیں، انہی لمحات میں انسان کے اپنے دل سے کنکشن سب سے زیادہ کلئر ہوتے ہیں، جو دنیا کی دولت دے کر بھی کلئر نہیں ہوسکتے، ایک درد کے ذریعے ہیرے کا کوئی نہ کوئی کونا پالش کیا جاتا ہے، انہی لمحات میں انسان سب سے زیادہ اپنی خودی کو تلاش سکتا ہے، اپنا احتساب، خود کو جاننے کا موقع، ﷲ تعالیٰ سے رجوع، اس درد کی وجہ، اپنی غلطی یا دوسرے کی زیادتی دونوں صورتوں میں پوزیٹو ہو کر ان سب پوائنٹس پر سوچے، اس سے صرف سبق سیکھیں، اور آگے بڑھے، رونے یا پچھتانے کی بجائے، لیکن اکثر لوگ غلطی کرجاتے ہیں، اس درد کو روگ بنا کر، دنیا تیاگ کر یا انتقام یا نفرت بنا کر
غلطی ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ ناکام ہو، ختم ہوگئے ہو ، انسان تو ہے ہی خطا کا پتلا ، توبہ کے ساتھ دوبارہ غلطی یا گناہ سے خود کو روکنے کی کوشش کریں، جتنی بار بھی غلطی ہو توبہ کرنا مت چھوڑیں، بخشش کی امید ختم نہ کریں، اﷲ تعالیٰ بے پناہ غفور الرحیم ہے، وہ انسان کی نیتوں اور کمزوریوں سے بخوبی واقف ہے، وہ جانتا ہے کہ انسان کمزور پیدا کیا گیا، دل درد میں ہے، ٹوٹا ہے، تو اس سے اچھا کام لیں، آپ جانتے ہیں نا کہ نرم چیزیں ہی تو آسانی سے مولڈ ہوتی ہیں، نئے سرے سے تعمیر کے لئے، پہلے سے بہتر تشکیل کے لئے ، سونے کو کندن بنانے کے لئے ٹوٹنا اور نرم ہونا لازم ہے، ٹوٹے دل میں ہی تو اﷲ تعالیٰ کا نور داخل ہوتا ہے، یہی سے اپنے دل اور زندگی کو مو آن کریں، کچھ بہتر پلان کریں، کسی مقصد کی طرف گامزن ہوجائیں
اﷲ تعالیٰ پر کامل یقین و امید اور کوشش کے ساتھ نئے سفر پر
اﷲ تعالیٰ سب کو آسانیاں عطا فرمائے آمین یارب العالمین
آسیہ روبی
Leave a Comment