logo-mini
لوح قلم
  Category Archives for emman

نیکی کا بدلہ

ﺍﻟﺴَّــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـﻜُﻢ وﺭَﺣﻤَﺔُ اﷲ ﻭَﺑَﺮَﻛـَﺎﺗُﻪ

اکثر لوگ یہ شکایت کرتے ملتے ہیں کہ

نیکی کا زمانہ نہیں رہا

قرضہ دے کر دشمن بنالو

اعتبار کرکے دھوکہ کھالو

تو سنیں حضرات آج نہیں شروع سے ہی حضرت انسان کا یہی عالم ہے،

یہ ناشکرا بھی ہے، جھگڑالو بھی سب سے بڑا ہے

کم ظرف بھی ہے

لیکن یاد رکھیں کہ

اشرف المخلوقات بھی یہی انسان ہے

فرشتوں سے بلند مقام یہی انسان ہے

اگر برے انسان موجود ہیں تو اچھے بھی موجود ہیں

سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ خود اچھے بن جائیں، جس قسم ہے انسان کی آپ کو کمی محسوس ہورہی ہے وہ آپ اپنی ذات کے ذریعے اس معاشرے کو فراہم کردیں

لیکن آپ تو الٹا دوسروں کو بھی بدظن کر رہے ہیں

منفی تاثرات پھیلا کر قرآن مجید میں اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ

” نیکی اور بدی برابر نہ ہو جائیں گی ، اے سننے والے برائی کو بھلائی سے ٹالو جبھی وہ کہ تم میں اور اس میں دشمنی تھی ایسا ہو جائے گا جیسے کہ گہرے دوست ”

جن نیکیوں کا اﷲ تعالیٰ نے اور ہمارے آقا رحمت اللعالمین صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے حکم و درس دیا ہے،

ان کے خلاف جا کر، ان کے خلاف ترغیب دے کر؟

آپ کو بھی اﷲ تعالیٰ نے اور اﷲ تعالیٰ کے رسول ﷺ نے پہلے ہی بتادیا ہے ان سب نیکیوں کو اور زندگی کو جینے کا سلیقہ، دوسروں کے ساتھ ڈیل کرنے کا سلیقہ ، آپ کو فرائض سونپے ہیں تو حقوق بھی عطا فرمادئیے ہیں، اپنی ذات پر بھی ظلم کرنے سے منع فرما دیا ہے

کسی سے بدگمانی نہ کرنے کا حکم دے کر قرض یا کوئی بھی لین دین کے معاملے کے وقت ڈاکومنٹس تیار کرنے اور گواہ کرنے کا بھی حکم دے دیا

معیاد مقرر کرلیں، کوئی زیادہ ضرورت مند ہو تو مہلت دے دیں، یا معاف کردیں، اس کے بدلے اگلے جہاں میں تو وہ ملے گا ہی اس جہاں میں بھی اﷲ تعالیٰ آپ کو کہیں دوسری جگہ سے عطا فرما دیتا ہے

نیکی اﷲ تعالیٰ کی رضا و حکم سمجھ کر کرنے کو کہا

تو جب آپ نے کوئی عمل اﷲ تعالیٰ کی رضا و حکم اور اﷲ تعالیٰ کی ہی عطا کردہ توفیق سے ہی کیا ہے تو رونا دھونا کس بات پر مچا رکھا ہے؟ دین نے پہلے سے ہی بتا دیا ہے کہ

نیکی کر کے دوسرے ہاتھ کو بھی خبر نہ ہونے دیں

کا مطلب یہ ہے کہ آپ صلے یا بھلائی کی امید نہ رکھیں

کوئی ذمہ داری نبھانے کی سعادت بھی اﷲ تعالیٰ ہر کسی کو نہیں دیتا، اپنے بندوں کی مدد اﷲ تعالیٰ ڈائریکٹ خود بھی کرسکتا ہے آپ کے ذریعے کیوں کسی کی مدد کروائی؟

آپ کو کیوں سعادت بخشی؟

شعور کو استعمال کریں

دھوکہ نہ ملنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں لیکن دھوکہ ملنے پر بھی شکر ادا کریں کہ آپ نے دھوکہ دیا نہیں کھایا ہے، اس سے سبق سیکھیں آگے بڑھیں، اس کو اپنے اندر کچرا بنا کر معاشرے میں بدبو نہ پھیلائیں پلیز

مجھے بھی یہی سب ملا ہے ہر قدم پر، لیکن میں نے اَلْحَمْدُلِلّه کثیرا کثیرا ان باتوں کو کچرا نہیں بنایا بلکہ ان کی مدد سے خود کو نکھارنے کی کوشش کرتی ہوں

ہم اس دنیا میں مسافر ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ کسی جگہ آپ مہمان بن کر جائیں یا راستے میں کسی سے ملاقات ہو تو آپ کی کوشش ہوتی ہے نا کہ اپنا اچھا تاثر چھوڑ جائیں؟

اس دنیا سے بھی نجانے ہم کب رخصت ہوجائیں، تو کوشش کریں کہ اپنے پیچھے خوشبو والی یادیں چھوڑ جائیں

مانتی ہوں کہ بعض اوقات جب نیکی کے بدلے برائی ملتی ہے تو دل بہت دکھتا ہے، کہ میں نے تو اس کے ساتھ نیکی کی تھی، احسان کیا تھا پھر اس نے میرے ساتھ کیوں برا کیا؟

لیکن اگر اس حقیقت کو سمجھ لیا جائے تو دکھ کی بجائے خوشی ہوگی یا پھر دکھ قدرے کم ہو جائے گا

کہ نیکی اﷲ تعالیٰ کی رضا کی خاطِر کرنی چاہیے

نیکی کا اجر اﷲ تعالیٰ سے ملتا ہے بندوں سے نہیں

نیکی یا احسان کو اہم نہ سمجھیں، بلکہ عاجزی و شکر محسوس کریں، کہ اﷲ تعالیٰ نے آپ کو اس قابل کیا کہ

کسی کی ضرورت یا حاجت پوری کر پائے یا مدد کر سکے،

دل میں احسان سمجھ کر نہ کیا جائے، نہ ہی جتایا جائے

یاد رکھیں کہ

اﷲ تعالیٰ ہماری کچھ نیکیوں کے ذریعے ہمیں آزماتا ہے کہ برائی ملنے کے بعد ہم اپنی نیکی کو اتنا اہم تو نہیں جانتے؟ اور آئندہ نیکی کرنے سے رک تو نہیں جاتے

دوسرا ان کا اجر اﷲ تعالیٰ ہمیں اگلی دنیا میں دینا چاہتا ہے، تو اس دنیا میں اجر ملے نہ ملے اتنا فرق نہیں پڑتا، جب ہم یہ سوچنے لگ جائیں تو ہمیں دکھ کی بجائے خوشی ہوگی

دوسرا

دھوکہ یا برائی ملنے پر سوچیں کہ ہر کام منجانب اﷲ تعالیٰ ہے، اور ہماری غلطی اس میں شامل تھی، آئندہ سے اس قسم کی صورتحال کے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں لیکن اس قسم کی نیکی کرنے سے احتراز نہ کریں۔

اﷲ تعالیٰ ہمیں اعمال صالحہ اور آسانیاں بانٹنے کی سعادت و توفیق عطا فرمائے۔۔ آمین یارب العالمین۔۔ آسیہ روبی

[quran surah="6" ayat="160"] [quran surah="41" ayat="34"]
Read More

آپ کی بیوی بھی اپنے باپ کے دل کا ٹکڑا ہے

آپ کی بیوی بھی اپنے باپ کے دل کا ٹکڑا ہے بِسْـــــــــمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ ﺍﻟﺴَّــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـﻜُﻢ وﺭَﺣﻤَﺔُ اﷲ ﻭَﺑَﺮَﻛـَﺎﺗُﻪ بیٹی کی تکلیف پر تڑپنے والا مرد بیٹی کو تکلیف میں دیکھ کر بھی بیوی کا احساس نہیں کرتا کہ وہ بھی کم سن تھی جب آئی تھی تب سے بیماری میں بھی، تھکاوٹ میں […]

Read More

صرف ﷲ ہی واحد داتا، والی، مددگار ہے

بِسْـــــــــمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ ﺍﻟﺴَّــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـﻜُﻢ وﺭَﺣﻤَﺔُ اﷲ ﻭَﺑَﺮَﻛـَﺎﺗُﻪ اﷲ تعالیٰ کی مرضی کے بنا کوئی دعا مانگ بھی نہیں سکتا، نوری عمل ہو یا سفلی دونوں ہی شرک ہیں کرنے والا اور کروانے والا دونوں مشرک ہیں اﷲ تعالٰی کے سوا تمہارا کوئی والی ہے نہ مددگار ، نہ کوئی داتا، نہ کوئی مقدر […]

Read More

عورت کا پیشوا کون؟

ﺍﻟﺴَّــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴـﻜُﻢ وﺭَﺣﻤَﺔُ ﷲ ﻭَﺑَﺮَﻛـَﺎﺗُﻪ میں اپنی مسلم بہنوں سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپکا پیشوا کون ہے؟ آپ براہِ راست ﷲ تعالیٰ اور ﷲ تعالیٰ کے رسول صلی ﷲ علیہ وسلم کی پیروی کیوں نہیں کر سکتی؟ کیا آپ کا دین اور آپ کا ایمان آپ کے باپ،شوھر یا بھائی کے تابع کیوں ہے؟آپ […]

Read More

رحمت اللعالمیٰن ﷺ کے پاس غیب کا علم تھا یا نہیں

رحمت اللعالمیٰن ﷺ کے پاس غیب کا علم تھا یا نہیں قرآن سارا غیب کی خبریں ہی ہیں، غیب کا علم خود سے کسی پیغمبر کے پاس نہیں تھا، جتنا اﷲ نے چاہا جب چاہا عطا فرمایا، خود سے غیب کا علم کسی کے پاس بھی نہ تھا، لیکن اﷲ تعالٰی نے انسان کو پیدا […]

Read More

تصدیق و تحقیق

بنا تصدیق کسی حدیث یا آیت کو فاروڈ نہ کریں قرآن میں اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ “٭کوئی بات پھیلانے سے پہلے تصدیق لازم کرلیا کرو٭” دوسرا باربار اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ “٭اس سے بڑا ظالم کون جو جھوٹ باندھے اﷲ پر اور اﷲ کے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم پر٭” سوچیں جب کسی […]

Read More

روح کی تڑپ

نحمده و نصلي على رسوله الكريم أما بعد فأعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسم االله الرحمن الرحيم السَـــــــلاَم وُ عَلَيــْــكُم و ررَحْمَةُ اﷲ وَ بَرَكـَـاتُه! میرے خیال میں اس تڑپ سے ہر مسلم کو آگاہ ہونا پڑتا ہے اور یہ تڑپ کیا ہے ہم اس پر بات کرتے ہیں محبت ایک فطری عمل ہے اور […]

Read More

اپنے لئے عذاب یا برائی مانگنا‎

السَـــــــلاَم وُ عَلَيــْــكُم و َرَحْمَةُ ﷲ وَ بَرَكـَـاتُه! اپنے لئے عذاب مانگنے کی انسان کی پرانی عادت ہے یہ بہت جلد باز بے صبرا ناشکرا اور سب سے بڑا جھگڑالو ہے. جس طرح حضرت لوط علیہ السلام کی سرکش قوم جس کے شہر میں اللّہ کی رحمت سے اتنی پاکیزہ و صاف ہوا تھی کہ […]

Read More

ہمارے معاشرے میں نکاح کی اہمیت

ہمارے معاشرے میں نکاح کی اہمیت السَـــــــلاَم وُ عَلَيــْــكُم و رَحْمَةُ اﷲ وَ بَرَكـَـاتُہ ہمارے معاشرے میں میاں بیوی کا آپس میں پیار کرنا جرم سمجھا جاتا ہے، شوہر پیار سے بات کرے تو وہ بیوی کا غلام ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانا تک غلط تصور کیا جاتا ہے بیوی کا شوہر کے لئے بننا […]

Read More

انسان کی حقیقت اور اہمیت

السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اﷲ و برکاتہ کہیں فرشتوں سے بلند ہے اس کا مقام کہیں شیطان کو بھی مات دے یہ انساں ایک انسان کیا پوری کائنات کی اہمیت بھی اﷲ کے نزدیک مچھر کے ایک پر کے جتنی بھی نہیں اس کے باوجود بھی اس رب العالمین نے اس انسان کو اشرف المخلوقات بنایا، […]

Read More