logo-mini

کنورٹ محبت

کنورٹ محبت

کنورٹ محبت
السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اﷲ و برکاتہ
کسی کی محبت کو ختم یا مردہ نہیں بلکہ کنورٹ کرو وہ بھی سب سے زیادہ وفا والے کی طرف۔
آج کل جس کو بھی دیکھو وہ اپنے کسی نہ کسی رشتے کی بے حسی یا بے وفائی پر دکھی نظر آتا ہے، مگر ایک سے چوٹ کھا کر کسی دوسرے رشتے یا انسان پر بھروسہ کر بیٹھتا ہے
بے شک خلوص اور محبت ہر انسان کا خاصہ ہے اور محبت کریں اور محبتیں بانٹنے کا حکم بھی ہے،لیکن حد سے تجاوز اﷲ کی ذات کو پسند نہیں،
شدید محبت کے لائق صرف اﷲ تعالیٰ اور رحمت اللعالمین صلی اﷲ علیہ وسلم ہی ہیں
تو اگر کسی کی محبت میں چاہے وہ کسی بھی رشتے سے ہو، بدلے میں بے حسی یا بے وفائی ملے تو اس کی محبت کو مردہ بنا کر دل میں غصہ یا نفرت نہ بنائیں، اس محبت کو ختم نہ کریں، بلکہ
اپنی محبت کو ری سائیکل کریں مگر انسانوں والا ری سائیکل نہیں، جو اصل کی نسبت نکمی چیز بناتے ہیں، بلکہ اﷲ کے جیسا ری سائیکل، جو انسان کو زندہ یعنی ری سائیکل کرے گا تو پہلے سے بہتر اور اچھا کرے گا، ہر بیماری سے پاک کرکے، جوانی اور خوبصورتی و طاقت بھی دنیا کی زندگی سے بڑھا کر عطا فرمائے گا
اپنی ناکام محبت یا دکھی دل کا رخ اس محبت کی طرف موڑیں جو آپکے پہلے زخم اور درد کو ٹھیک کرے، دوا بنے زہر نہیں، یہ نہ ہو کہ وہ اس سے زیادہ بری طرح دھتکار دے، کیونکہ یہ تو طے ہے کہ انسان سب سے بڑھ کر ناشکرا ہے، کنورٹ کرکے دل سے معاف کردیں کہ اس انسان کی وجہ سے آپ کو حقیقی محبت ملی۔دل میں مردہ بنا کر رکھنے سے لاش بدبو پیدا کرے گی، دل تو اﷲ کا گھر ہے، اس کو صاف ، نرم اور گداز رکھیں۔
اﷲ تعالیٰ ہم سب کو خاص طور پر مجھے اور میرے والدین کو اور میرے بچوں کو اپنی اور اپنے حبیب ﷺ کی حقیقی محبت عطا فرما کر دلی اطمینان و سکون عطا فرمائے۔ اللھم آمین یارب العالمین
مطلوب دعا۔۔۔آسیہ روبی

وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَندَادًۭا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ ٱللَّهِ ۖ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَشَدُّ حُبًّۭا لِّلَّهِ ۗ وَلَوْ يَرَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ إِذْ يَرَوْنَ ٱلْعَذَابَ أَنَّ ٱلْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًۭا وَأَنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلْعَذَابِ
Wamina alnnasi man yattakhithu min dooni Allahi andadan yuhibboonahum kahubbi Allahi waallatheena amanoo ashaddu hubban lillahi walaw yara allatheena thalamoo ith yarawna alAAathaba anna alquwwata lillahi jameeAAan waanna Allaha shadeedu alAAathabi
اور کچھ لوگ اللہ کے سوا اور معبود بنالیتے ہیں کہ انہیں اللہ کی طرح محبوب رکھتے ہیں اور ایمان والوں کو اللہ کے برابر کسی کی محبت نہیں اور کیسے ہو اگر دیکھیں ظالم وہ وقت جب کہ عذاب ان کی آنکھوں کے سامنے آئے گا اس لئے کہ سارا زور خدا کو ہے اور اس لئے کہ اللہ کا عذاب بہت سخت ہے،
And some people create for themselves Gods (objects of worship) other than Allah, with devotion (love) equal to the devotion of Allah; and the believers do not love anybody with love equal to the love of Allah; and what will be their state, when the punishment will be before the eyes of the unjust (disbelievers)? For all power belongs wholly to Allah, and because Allah's punishment is very severe.
(2 : 165)

 

Asiya Ruby

آؤ اللہ کی رسی کو مل کر تھام لیں Our all posts are researched carefully and designed by us. قرآن سمجھنے والے کبھی فرقہ نہیں بن سکتے اور فرقہ بننے والے کبھی قران نہیں سمجھ سکتے


Leave a Comment

Leave a Reply