logo-mini

صحابی کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ لگانے کا طریقہ

صحابی کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ لگانے کا طریقہ

السلام و علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ!
آج میں اپنی چھوٹی سی الجھن یہاں پر شیئر کرنا چاہتی ہوں یا شاید آپ سب سے پوچھنا چاہتی ہوں بچپن سے ہی مجھے ایک بات عجیب سی لگتی ہے کہ ہم بچپن سے پڑھتے اور سنتے آرہے ہیں کہ کسی بھی صحابہ کے نام کے بعد رضی اللہ عنہ لگایا جاتا ہے جو لگانا بھی چاہئے لیکن رضی اللہ تو صحابہ کے نام پر بولنا چاہئے نا مجھے شروع سے ہی کچھ عجیب لگتا ہے کہ اللہ تو صحابی سے راضی ہیں نہ تو ہم صحابی کے بعد ان کے والد کے نام کے ساتھ رضی اللہ بولتے، پڑھتے اور لکھتے ہیں، میں جانتی ہوں کہ آپکے ذہن میں یا سب کے کہنے کا مطلب صحابی کے نام کے ساتھ ہی رضی اللّٰہ عنہ لگانا ہوتا ہے، انکے مشرک والد کے ساتھ نہیں، لیکن میرے کہنے کا مطلب ہے کہ کیا ہی بہتر ہو کہ ہم سوچوں کے مطابق ہی الفاظ بھی ترتیب دے لیں، جیسے

حضرت عمر رضی اللہ عنہ بن خطاب

حضرت خالد رضی اللہ عنہ بن ولید

کیونکہ کیونکہ اللہ نے ہر عمل کا الفاظ پر ہیں تو یہ رکھا ہے اور الفاظ ہیں اصل ہیں، جیسے انشاءاللہ دل میں کہنے کے باوجود بھی اللہ تعالی نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو مقدر میں سو بیٹے ہونے کے باوجود بھی مقدر بدل دیا اور آدھے جسم والی بیٹی عطا کی، تاکہ الفاظ کی اہمیت بتاسکیں

بیشک نیت اہم ہے، لیکن الفاظ بھی اہم ہیں، ہمارے دین میں جو جانے انجانے کچھ باتیں بگڑ چکی ہیں تو ہمارا فرض بنتا ہے کہ فھوڑا تھوڑا کرکے ہی سہی درست کرنے کی کوشش کریں، غیر مذہب ہمارا مذاق اڑائیں اس سے بہتر ہے کہ ہم اپنی غلطیوں یا کمیوں کو خود جانچیں، ہم نہ چاہنے کے باوجود بھی کتنے ہی کفار پر رضی اللہ عنہ کہہ دیتے ہیں جو بے شک قبول نہیں ہوتا لیکن انجانے میں ہوا اللہ معاف فرمائے آئندہ تردید کرلی جائے تو آپ کا کیا خیال ہے؟ تعلیمی و درسی نصاب سےلےکر عملی طور پر ہر جگہ آج سے تردید کر لی جائے
آپ سب بھی واقف ہیں کہ خطاب اور ولید کافر تھے ولید تو اسلام دشمن بھی تھا
اسی طرح بہت سے صحابہ کرام جن کے والد مشرک تھے ہم صحابی پر رضوان اللہ کہیں انکے مشرک یا باپ پر کیوں؟؟؟
آپ سب کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟؟؟؟
مطلوبِ دعا۔۔۔۔ آسیہ مشتاق (روبی)

Asiya Mushtaq

آؤ اللہ کی رسی کو مل کر تھام لیں Our all posts are researched carefully and designed by us. قرآن سمجھنے والے کبھی فرقہ نہیں بن سکتے اور فرقہ بننے والے کبھی قران نہیں سمجھ سکتے


Leave a Comment

Leave a Reply