logo-mini

دعا کیا ہے

دعا کیا ہے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دعا سب سے بہترین عبادت ہے کیونکہ جتنا ہم دعا میں اللہ کے ساتھ مکمل یکسو ہو کر جڑ جاتے ہیں،خالص اللہ کے ہوجاتے ہیں جتنا ہم دعا میں عاجز ہو جاتے ہیں اتنا ہم نماز میں نہیں ہو سکتے نماز میں ہمیں الرٹ رہنا پڑتا ہے ایک کے بعد دوسرا عمل یاد رکھنا پڑتا ہے امام حسیات کو بیدار رکھنا پڑتا ہے، اللہ کو سب سے زیادہ پسند اپنے بندوں کا اس کی ذات پر یقین ہے،اور خالص اس کا ہونا، دعا کے ذریعے ہم اپنا سارا بوجھ اس پر پھینک دیتے ہیں جیسے کہتے ہیں کہ دکھ بانٹنے سے دکھ ہلکا ہوتا ہے یہ ہمیں اپنی دل کی بات ہے کہتے ہوئے مکمل یقین بھی نہیں ہوتا کے سننے والا ہمارے راز کو راز رکھ پائے گا یا نہیں دکھ کو ہلکا کرے گا یا مزید بڑھا دے گا لیکن اللہ سے بات کرتے ہوئے اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے اپنی فیلنگ شیئر کرتے ہوئے ہم مکمل طور پر مطمئن ہوتے ہیں اللہ بہترین پردہ رکھنے والا ہے اور سمجھنے والا ہے سکون دینے والا ہے سب سے زیادہ پیار کرنے والا ہے سب سے زیادہ اپنا ہے اس لیے ہم بے دھڑک اس سے اپنے دل کی بات کہہ سکتے ہیں سب سے بہترین دوست سمجھ کر ڈائری سمجھ کر یا سب سے بڑھ کر اپنا غمگسار سمجھ کر، اس لحاظ سے دعا ایک بہترین ربط ہے دعا ایک کنکشن ہے دعا ایک احساس ہے دعا ایک بہترین تازگی ہے، یہ عاجزی یہ خالص پن اور یہ اللہ کی ذات پر یقین اللہ کو بہت محبوب ہیں۔ دعا مانگتے ہوئے اتنا ہی یقین رکھو کہ آپ کے ہاتھ نیچے کرنے سے پہلے اللہ پاک اس دعا کو قبول فرمائے گا کیونکہ وہ بہترین داتا ہے سب سے زیادہ ہمارا بھلا چاہنے والا اور پیار کرنے والا ہے رحم فرمانے والا ہے کرم فرمانے والا ہے معاف فرمانے والا ہے سب سے زیادہ غمگسار ہے سب سے زیادہ سخی ہے تو کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم اس سے کچھ مانگے اور وہ نہ دے۔ ہر دعا لازم وہ قبول فرماتا ہے کچھ دعائیں قبول فرما کر آخرت کے لئے رکھ دیتا ہے اور کچھ کے بدلے دنیا میں اس سے بہتر عطا فرما دیتا ہے کیونکہ ہمارے نظر محدود ہے ہماری سوچ بھی محدود ہے ہم نہیں جانتے کہ جو ہم مانگ رہے ہیں وہ ہمارے لئے بہتر ہے یا نہیں تو دعا وہ لازم قبول فرماتا ہے اس سے مانگنا مت چھوڑیں مانگتے رہے مانگتے رہے مانگتے رہے یہاں تک کہ وہ آپ کی مطلوبہ چیز عطا فرما دے یا کو اپنی رضا میں راضی کر کے پرسکون کردے ۔۔۔ اللہ تعالی میری اور آپ سب کی ہر جائز دعا قبول فرمائے اپنی رضا پر راضی رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین
مطلوب دعا آسیہ مشتاق

Asiya Mushtaq

آؤ اللہ کی رسی کو مل کر تھام لیں Our all posts are researched carefully and designed by us. قرآن سمجھنے والے کبھی فرقہ نہیں بن سکتے اور فرقہ بننے والے کبھی قران نہیں سمجھ سکتے


Leave a Comment

Leave a Reply