logo-mini

اسلام اور ہمارا معاشرہ

اسلام اور ہمارا معاشرہ

ذرا بتائیں

دین اسلام سے زیادہ کسی اور مذہب میں اخلاق اور حقوق العباد ملتے ہیں؟؟

تو اسلام کے اصول پر کاربند ہونے والوں کو بد اخلاق کیوں کہا جاتا ہے آج؟؟؟

اصل بات یہ ہے کہ ہمارے بزرگوں نے اپنا دین تو بدل لیا مگر عادتیں اولا تو بہت کم بدلیں جو بدلی وہ ہماری قوم نے انڈین فلمیں ڈرامے دیکھ کر اسی کلچر کو واپس اپنا اوڑھنا بچھوڑنا بنا چکی ہے، یہاں تک کہ شادی بیاہ فوتگی، رسم و رواج، گھریلو امور، تمام عادات و اطوار ، سوچ بچار ہندوانہ ہیں

اوپر سے جواب یہ ملتا ہے لوگ کیا کہیں گے ایک میرے نہ کرنے سے کیا ہو گا یا میرے کرنے سے کیا فرق پڑے گا؟؟

آپ کے کرنے سے آپکی ذات کو فرق پڑے گا آپ کے اللہ کو فرق پڑے گا یہ کیوں نہیں سوچتے؟؟

دین اسلام تو اٹھنا بیٹھنا سونا جاگنا ملنا جلنا غرض یہ کہ انسان نئے سرے سے پیدا ہوتا ہے اور زندگی کا ہر انداز بدل جاتا ہے

پاک صاف محفوظ زندگی ہر بات اور ہر چیز کی پہلے سے گارنٹی دیتی ہوئی مگر جب ہم ہر بات اور ہر اطوار میں غیر مذہب کو ہی اپنائیں گے اور اہمیت دیں گے تو ؟؟؟

اہل مکہ کا بھی یہی کہنا تھا لوگ کیا کہیں گے باپ دادا کی رسومات و اہمیت لیکن دین نے اسلام کو قبول کرنے والوں نے ان باتوں کو نہ کبھی سوچا اور نہ پلٹ کر دیکھا دین قبول کرنے کا نام ہے, ہر طرح سوچ کو نیا رخ دینا اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرنا حیرت اس بات کی ہوتی ہے کہ ہر چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی بات اور عادت اور سوچ بالکل مختلف ہے مثال دینے بیٹھوں تو یہاں پر ہزاروں مثالیں موجود ہیں جو روز مرہ زندگی میں سننے اور دیکھنے کو مجھے بھی ملتی ہیں اور آپ کو بھی اس سے نجات کا ایک ہی طریقہ ہے کہ سب سے پہلے دین کو سمجھا جائے اور اپنی نظر سے قرآن کو سمجھا جائے لیکن دوسروں کے نظریات کے مطابق نہیں ڈائریکٹ ترجمہ پڑھا جائے، ایسی بہت کم آیات ہیں جو سمجھنے کے لئے حدیث کی ضرورت پڑتی ہے، مشتبہ لگتی ہیں یعنی آپ کو سمجھ نہیں آرہی، تو انکے پیچھے مت پڑیں،وہ  آپ کو بعد میں اللہ سمجھا دے گا کیونکہ سمجھانا اللہ کے ہاتھ میں ہے آپ کے نہیں،آپ کا کام صرف کوشش ہے اور جو سمجھ آتا ہے اس کو اپنی زندگی میں داخل کرنے کی کوشش کریں

اللہ سب سے پہلے مجھے اور آپ سب کو دین پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللھم آمین یارب العالمین

مطلوب دعا آسیہ مشتاق (روبی)

Asiya Mushtaq

آؤ اللہ کی رسی کو مل کر تھام لیں Our all posts are researched carefully and designed by us. قرآن سمجھنے والے کبھی فرقہ نہیں بن سکتے اور فرقہ بننے والے کبھی قران نہیں سمجھ سکتے


Leave a Comment

Leave a Reply